چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0
69

اسلام آباد :چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین شریک تھے، برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، برطانوی ہائی کمشنر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادھرمخلوط حکومت نے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کردیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین سرمایہ کاری کے علاوہ خصوصی اقدامات کے امور بھی چلائیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا تھا۔

Leave a reply