باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسن سے ضلعی صدر (ن) لیگ محمد عارف خان سندھیلہ، ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرو دیگررہنماؤں نے ملاقات کرکے انہیں پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے نامزد امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو کی جیت کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ان رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حلقہ کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا عوام کی مثالی خدمت سرانجام دینے سمیت علاقائی پسماندگی کا خاتمہ جلد یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایم پی اے حاجی افتخار احمد بھنگو نواز لیگ کے نظریہ کے محافظ ثابت ہوں گے اور عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ان کی جیت میں نواز لیگ کی مقامی قیادت کا کردار کلیدی ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلائی، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کے قول و فعل کا تضاد واضح ہوچکا ہے یہ پاکستان کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی ساز ش انجام دے رہے ہیں انہیں ملکی ترقی برداشت نہیں ہم عوامی خوشحالی و ملکی استحکام کے ضامن ہیں ان شاء اللہ اس مشن کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved