صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ کی ملاقات

0
38

اسلام آباد( تاریخ 19بروز جمعہ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات پاکستان اور کویت کا تعلیم ، صحت ، تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کیلئے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت لانےپر اتفاق ، اعلامیہ

پاکستان کویت کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہےپاکستان برادر ملک کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہےتعلیم ، صحت اور سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی صلاحیت موجود ہےپاکستان کویت کو ہنر مند افرادی قوت اور دیگر پیشہ ور افراد مہیا کرسکتا ہےپاکستان کویت کے فوجی اہلکاروں کو اپنے فوجی تربیتی اداروں میں تربیت فراہم کرسکتا ہےگواد ر بندرگاہ اور سی پیک سے پاکستان کی معاشی و جغرافیائی اہمیت میں اضافہ ہو اکویت سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے معاشی فائدہ اٹھا سکتا ہےصدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی عالمی برادری کشمیر کی مسلم آبادی کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، صدر مملکت
مرحوم امیر شیخ صباح الاحمدالصباح کی وفات پر تعزیت کیلئے کویت آمد پر صدر مملکت کے مشکور ہیں کویت کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار اور وہ کویتی ترقیاتی پروگرام کا اہم حصہ ہیں، کویتی وزیرِ خارجہ

Leave a reply