صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین کی ملاقات، مختلف شعبہ جات میں ترقی کا عزم

0
21

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی ملاقات کی ہے- ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور ِکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکی شرکت کی- اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی اور ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی بھی شریک ہوئے-

صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی حسن کا مالک ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے- گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوئے- گلگت بلتستان میں فور جی کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے فنڈز جلد مہیا کریں گے- آن لائن تعلیم کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے بنیادی انفرانسٹرکچر جلد تعمیر کیا جائے گا- چائنہ پاکستان معاشی راہداری سے گلگت بلتستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا- علاقائی تجارت اور گوادر بندرگاہ سے گلگت بلتستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا- قراقرم ہائی وے کی استعداد کار بڑھانے سے تجارت کو فروغ حاصل ہو گا- عالمی معیار کے مطابق پھلوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے فوڈ پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے- جی بی کی معدنیات کی صلاحیت سے فائدے کیلئے جدید طریقہ کار اپنانا ہوں گے-

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل بینک جلد قرضوں کی فراہمی شروع کرے گا- جی بی میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں- شعبہ تعلیم اور صحت کی ترقی سے ہی گلگت بلتستان کی خوشحالی ممکن ہے- صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے شعبہ صحت اور تعلیم کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جی بی میں سال کے آخر تک ڈویژنل سطح پر الٹراساؤنڈ اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے- گلگت بلتستان کے تعلیم، صحت ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان کے پانی کے بہتر انتظام سے زرعی شعبہ جلد خود کفیل ہوجائے گا- وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی-

Leave a reply