پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کا اجلاس: اگلے چار سال کیلیے صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق صدر ڈاکٹر ندیم مختار کی زیرقیادت ہوا۔ جس میں اگلے چار سال کیلئے چودھری عمر سعید کو صدر جبکہ طارق صدیق کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ سابق سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق اجلاس میں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے تمام یونٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے ایئر کموڈور آفتاب، پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے حفیظ بھٹی شامل تھے۔ ڈاکٹر ندیم مختار نے پچھلے چار سال کی رپورٹ اجلاس میں پیش کیا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کا اعلان کیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں سابق اولمپین توقیر ڈار، لاہور چیمبر آف کامرس سے فیصل میر اور نعمان کبیر شامل تھے۔ اجلاس میں متفقہ طورپر چودھری عمر سعید کو صدر جبکہ طارق صدیق کو سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

Comments are closed.