fbpx

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر کی ملاقات

اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال ہوا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک اور قوم کی خاطر اپنی سیاسی وابستگوں سے بالا تر ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر ملکی مفاد کی خاطر آپس کے اختلاف کو بھلا کر آگے بڑھناہوگا۔اپوزیشن کو قومی اہمیت کے حامل اہم معاملات پرمفصل بحث کاموقع فراہم کیا جائےگا۔انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز کےلئےاپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔عوام کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں۔انتخابی عمل کی شفافیت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا

۔وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی سطح پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں قومی اہمیت کےحامل معاملات کوگفت و شنیدکے ذریعےحل کرناحکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اپوزیشن کو قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.