وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع:اہم فیصلے متوقع

0
32

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع:اہم فیصلے متوقع ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بات چیت کی جائے گی، سیالکوٹ سانحہ پر ملزمان کے خلاف کاروائی پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی،سکائی ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائیٹ لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی،افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کے لیے ویزے کے طریقہ کار کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا جبکہ عمر سعید خان کو سیکیورٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیے جانے کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلا س میں گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی،ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کراچی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں اوگرا کی سال 2019-20 کی رپورٹ پیش کی جائے گی،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی،

کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،کابینہ کو معاشی اعشاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اجلاس میں شعبہ زراعت کی 5 بڑی فصلوں سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ یوریا فرٹیلائزر کی ٹی سی پی کے ذریعے درآمد سے متعلق رولز 2004 میں جزوی استثنیٰ کی منظوری دی جائے گی۔

Leave a reply