قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سب کمیٹی کا اجلاس زیربحث آئے اہم معاملات

0
26

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سب کمیٹی کا اجلاس زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی شرکت کی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرپی ایف یو جے پرویز شوکت نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا میں نہ ملازمت دینے کا قانون ہے نہ نکالنے کا کوئی قانون ہے،

صدرپی ایف یو جے پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ صحافی اور میڈیا ورکرز 10،10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،

صدر پی ایف یو جےکا اس موقع پر کہنا تھا کہ اچانک میڈیا اداروں سے نکال دیا جاتا ہے اور چوکیدار کو کہہ کر دفتر داخلے پر پابندی لگا دی جاتی ہے، بقایا جات نہیں دیئے جاتے،

صدر پی ایف یو جے(پروفیشنلز) نے اس موقع پر اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایم ڈی اے کو مسترد نہیں کرتے، اس کی تجاویز پر بات کرنا چاہتے ہیں،

مظہر اقبال نے کہا کہ آئی ٹی این ای میں 10،10 سال کیسز التواء میں رہتے ہیں، فیصلے نہیں ہوتے،

صدر پی ایف یو جے پروفیشنلز کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ایک نعت ہے،

ان کا کہناتھا کہ پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کنٹریکٹ پر عمل نہ کرنے پر 21 دنوں میں فیصلہ مل سکے گا،

صدر پی ایف یو جے افتخار مشوانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس قانون کا خیر مقدم کرینگے جو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مفاد میں ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں میں ہزاروں صحافی اور میڈیا ورکرز کونوکریوں سے فارغ کیا گیا

Leave a reply