یورپی وفد سے ملاقات، بھارت نواز سیاستدانوں کو نوٹس جاری

0
26

یورپی وفد سے ملاقات کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے تین بھارت نواز سیاستدانوں کو پارٹی کی طرف سے نوٹس جا ری کر دیئے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، یورپی وفد کو عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا گیا، ایسا کس نے کہا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس جموں و کشمیر یونٹ نے یورپی پارلیمانی وفد سے ملاقات کرنے پر پارٹی کے تین رہنماوں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

جموں و کشمیر کانگریس یونٹ نے پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عثمان ماجد ، ترجمان فاروق اندرابی اور جنرل سکریٹری سریندر سنگھ کو مقبوضہ کشمیر میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، یورپی یونین کے وفد کا دورہ، بھارتی حکومت پر شدید تنقید

واضح رہے کہ یورپی پارلیمانی وفد کشمیر کی غیر یقینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ وادی کے دو روزہ دورے پر ہے۔دوسری طرف حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں نے یورپی یونین کے 23 رکنی وفد کو کشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دینے پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یورپی وفد کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دوسرے روز بھی ہڑتال

بیشتر رہنماوں نے مودی حکومت کی جانب غیر ملکی وفد کو کشمیر جانے کی اجازت دینے پر سوال اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ بھارت میں اپوزیشن پارٹیوں کے وفود کو کشمیر کا دورہ کرنے سے منع کیوں کیا گیا ہے؟

Leave a reply