سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سے اہم شخصیت کی ملاقات

0
30

لاہور:سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سے اہم شخصیت کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ڈی جی پراجیکٹس پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اتھارٹی نے ملاقات کی ہے

تفصیلات کے مطابق 16ستمبر2021ء۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اتھارٹی محمد دانش اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اتھارٹی محمد منصور نے بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی،

ملاقات میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے 5سٹار ہوٹل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سے پنجاب میں سپورٹس کلچر کو فروغ ملے گا،

ان کا کہنا تھا کہ فائیوسٹار ہوٹل نجی شعبہ کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سپورٹس ایرینا میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر ہونے پر ملکی اورغیرملکی ٹیموں کو یہاں ٹھہرایا جائے گا جس سے سپورٹس ایونٹس کی سکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔

سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اتھارٹی محمد دانش اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اتھارٹی محمد منصور نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ کے ہمراہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لئے جگہ کا جائزہ لیا۔

Leave a reply