جرمن وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات:علاقائی صورت حال پرتبادلہ خیال

0
21

راولپنڈی :جرمن وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات:علاقائی صورت حال پرتبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آج جرمنی کے وفاقی وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بشمول افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جرمن مہمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور کابل سے انخلاء کے دوران پاکستان کی جانب سے دی گئی مدد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے جرمن وزیرخارجہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیراعظم عمران خان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرچکے ہیں‌

Leave a reply