شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

0
25

حال ہی میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی جبکہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا تھا یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

تاہم اب برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے ردعمل دیا ہے-

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے مشکل حالات پر افسوس ہے اور وہ ان کے بیٹے پر نسل پرستانہ تبصروں سے متعلق نجی طور پر بات کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص نسل پرستی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر تشویش ہے۔ اگرچہ بیان کیے گئے واقعات کی تفصیلات مختلف ہوسکتی ہیں تاہم انہیں سنجیدگی سے دیکھا جارہا اور شاہی خاندان نجی طور پر ان پر بات کرے گا۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا ہردلعزیز حصہ رہیں گے۔

میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

Leave a reply