fbpx

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار

محکمہ تعلیم کی جانب سے ایم اے جرنلزم کو نائب قاصد بھرتی کرنے سے انکار پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نائب قاصد کی نوکری نہ دینے کے خلاف شہری غلام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ نائب قاصد کے لئے مڈل پاس ہونا شرط ہے، درخواست گزار نے ایم اے جرنلزم ہے، ایم اے جرنلزم کو نوکری دینے سے مڈل پاس کا حق مارا جائے گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جنہوں نے ایم اے کرلیا وہ کہاں جائیں ایم اے کرنے والے بیچارے مارے مارے پھر رہے ہیں، بیچارہ اتنا مایوس ہے کہ نائب قاصد ہی لگا دو بس بچوں کے لئے روٹی گھر لے جائے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن شہمیر بھٹو نے کہا کہ اعلی تعلیمی یافتہ ہونے کے باعث نائب قاصد کا کام نہیں کر پائے گا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے یہ کوئی طریقہ کار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے غلام حسین کو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دینے کا حکم دیدیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.