محکمہ صحت سندھ نے مردہ شخص کو بھی کورونا ویکسی نیٹڈ دکھا دیا
کراچی میں محکمہ صحت کے عملے نے مردہ شخص کو بھی ویکسی نیٹڈ دکھا دیا، عبدالندیم کا ڈھائی سال پہلے انتقال ہوا گیا تھا، لیکن نادرا ریکارڈ کے مطابق انہیں 16 اگست 2021 میں ویکسین لگ چکی ہے۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق عبدالندیم کا 19 فروری 2019 کو انتقال ہوچکا ہے۔نادرا ریکارڈ میں مردہ شخص کو ویکسین لگانے کا اندراج اربن ہیلتھ سینٹر میں کیا گیا، نارتھ کراچی کے اربن ہیلتھ سینٹر کے ویکسینیٹر اطہر عالم نے نادرا ریکارڈ میں انٹری کی۔نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالندیم کو 16 اگست 2021 کو سائنو فارم کی ایک ڈوز لگائی گئی۔