ملک میں رواں ہفتے کے دوران مزید مہنگائی کا اضافہ

mehangai

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید صفر اعشاریہ تین سات فیصد اضافہ ہو گیا، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 43.25 فیصد اضافہ ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 15.21 فیصد، چکن 4.76 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 2.90 فیصد اضافہ ہوا۔ دال چنا 2.89 فیصد، چینی 1.35 فیصد اور کیلے بھی ایک فیصد مہنگے ہوگئے۔ حالیہ ہفتے دال مسور ، دال ماش اور ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں 15 اشیامہنگی اور 9 سستی ہوئیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں قدرتی گیس کی قیمت 1108.59 فیصد بڑھ گئی،رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سگریٹ 93.22 فیصدسرخ مرچ پاوڈر 81.74 فیصد، آٹا 73.81 فیصد، لہسن 70.67 ، ٹماٹر 65.26 فیصد، چاول 58.49 فیصد، چینی 54.25 فیصد اور گڑ 48.12 فیصد مہنگا ہوا۔

Comments are closed.