میہڑ : نامعلوم کار نے 12 سالہ بچے کو روند ڈالا
میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر سیم نہر کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اویس گاڈھی شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچہ ہائی وے کراس کر رہا تھا اور ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔
حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی بچے کو لوگوں نے فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
تاہم ابھی تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔