میہڑ: 4 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع گاؤں دھامراہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 4 سالہ معصوم بچہ ایاز علی کھوسہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بچہ تالاب کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں جا گرا۔ گاؤں والوں نے فوری طور پر بچے کو پانی سے نکالا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔