میہڑ:بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
تپتی دھوپ میں دعاچوک سے ریلی نکال کر گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف نعرے بازی کی گئی

میہڑباغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ )بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج مظاہرہ، نعرے بازی بھی کی گئی
روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں تپتی دھوپ میں دعاچوک سے ریلی نکال کر گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف نعرے بازی کی گئی
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر اور گرد نواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر کنٹرول کرکے شہریوں کو تحفظ دیا جائے اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے بدامنی خلاف شہریوں کااحتجاجی سلسلہ جاری ہے