میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)پورے ملک کی طرح میہڑ میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنان اور شہریوں شرکت کی، بھارت مردہ باد کشمیر بنے گا پاکستان مودی مردہ باد کے نعروں کی گونج
تفصیل کے مطابق پورے ملک کی طرح میہڑ میں بھی پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اسلامی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں فلیکسز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان بھارت مردہ باد مودی مردہ باد، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے نعرے درج تھے شرکاء کا کہنا تھا بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے ہیں ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور بر بریت سے منع کرے اور کشمیر کو آزاد کروائے، ریلی جماعت اسلامی کے دفتر سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پزیر ہوئی-
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved