میہڑ: بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

مقررین نے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایس ایس پی دادو لیٹیروں اور چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے
میہڑ میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی پر پولیس کے خلاف شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو اور ڈاکٹر عباس مہیسر کی قیادت میں شہری تپتی دھوپ میں روڈوں پر نکل آئے

ایس ایس پی دادو اور پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ، مقررین نے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایس ایس پی دادو لیٹیروں اور چوروں کے ساتھ ملاہواہے کیونکہ ایس ایس دادو ڈاکٹر خالق کے دادو میں آنے سے بدامنی میں بے حد اضافہ ہواہے اور میہڑ پولیس لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر شہر میں امن وامان بحال کروایا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

Leave a reply