شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

0
22

شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے-

باغی ٹی وی : مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کے گھرانے نے کئی پُشتوں نے موسیقی کی خدمت کی مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیاجبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ’شکار‘ کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور 40 سال تک فن موسیقی کے افق پر حکمرانی کی وہ موسیقی کا ایک پورا عہد تھے ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں پے پناہ شہرت ملی اسی وجہ سے مہدی حسن کو ’شہنشاہ غزل‘ کے خطاب سے نواز گیا۔

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز جبکہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

موسیقی کی دنیا کا عظیم الشان ستارہ 13 جون 2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا لیکن ان کی غزلیں اور گیت آج بھی شائقین کی سماعتوں میں گونجتے ہیں-

Leave a reply