محکمہ صحت ملتان ہائی الرٹ

0
53

بنوں میں پانچ پولیو کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ الرٹ انہوں نے بنوں میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ کیس سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو بس اڈوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تین شفٹوں میں تعینات کی جائیں اور ان کی بس اڈوں پر 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ عامر خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سے آنے والی بسوں کے سٹینڈزپر تعینات کی جائیں اور ان علاقوں سے آنے والے بچوں کے نام، ولدیت اور ایڈریس پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا ہے کہ آئی پی وی انجکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply