مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کے لیے تازہ ہوا کا ایک جھونکا

0
31

مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کے لیے تازہ ہوا کا ایک جھونکا

باغی ٹی وی: مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کو ایک تازہ ہوا کا جھونکا نصیب ہوا ہے . او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 23 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری لاگت میں 27 ہزار 223 روپے فی میٹرک ٹن کمی کر دی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے، کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 300 روپے اور کمرشل سلنڈر 1250 روپے سستاہوگیاہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔
تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے ،

چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایاکہ قیمت میں کمی کی وجہ ایل پی جی کی پیداواری لاگت میں کمی ہے،اوگرا نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت 133 روپے مقررکی تھی

Leave a reply