مہنگے ٹماٹروں کا حل وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے بتا دیا

0
19

مہنگے ٹماٹروں کا حل وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت جاری ہے جبکہ عام مارکیٹس نے حکومتی نرخ مسترد کر دئیے ہیں۔
اتوار بازار میں آلو کا ریٹ 52 سے 57 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ عام دکانوں پر 60 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں ٹماٹر460 روپے کلو کےحساب سے فروخت ہونے لگااس کےعلاوہ پیاز کا ریٹ 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ عام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور کے اتوار بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جو کہ عام مارکیٹ میں 230 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بازاروں میں ادرک 340 سے 400 روپے اور دیسی لہسن 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے عوام کو مہنگے ٹماٹروں کےبدلےدہی استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا .انہوں نے کہا کہ عرصہ ہوادہی استعمال کرتاہوں ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں .عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں ، قیمتیں معمول پر آجائیں گی،مالاکنڈ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے پر قیمتیں گر جائیں گی

Leave a reply