عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی ہٹ دھرمی

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں عدالتی حکم کے باوجود محکمہ سوئی گیس کا کام جاری ہے با اثر افراد اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے پولٹری فارم کے مالکان گھریلو استعمال کی گیس کمرشل فارم پر من مرضی سے لے جا رہے ہیں جس کی پشت پناہی موجودہ حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کر رہے ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے اس گیس پر پورے گاؤں کا حق ہے صرف چند لوگوں کو گیس کی فراہمی باقی لوگوں کی حق تلفی ہے اس سلسلے میں مرتضی گجر کی مدعیت میں آج سول جج سرگودہا الباسط مدثر کی عدالت میں درخواست دی گئ جس کے حکم امتناعی جج صاحب نے جاری کر دیا حکم نامہ جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار خافظ محمد ہنڈی والا گیس کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور محکمہ سوئی گیس عدالتی حکم کی دھجیاں اڑا رہا ہے اہل دیہہ کی متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست

Comments are closed.