کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

0
50

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔

باغی ٹی وی : کراچی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے آج (4 جنوری کی) رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے شہرِ قائد میں بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ یہاں10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے موسم سرد ہو تو آبی بخارات جم کر اولے بن جاتے ہیں، شہر میں آخری بار اولے 18 دسمبر 2017ء کو پڑے تھے۔

محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گا اور درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے موسمِ سرما کا طاقت ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہوا ہے، اس مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ شہرِ قائد میں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے5 جنوری کی دوپہر تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ 5 جنوری کے بعد بارش میں وقفہ آ جائے گا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہو گا، جس کے باعث 6 سے 7 جنوری کی صبح یا دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔

لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ…

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہاس پورے سلسلے میں شہرِ قائد میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے 8 جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران کراچی، سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، میر پور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہٰیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہد اد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو اس دوران الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم گوادر اور گرد و نواح میں داخل ہو چکا ہے گوادر شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔

محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟

گوادر کے دیگر علاقوں پسنی، جیوانی، سر بندن، اورماڑہ، پشکان گنز، پلیری، بُرز کپّر، دشت کُرمی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے گوادر شہر میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا، شہریوں کو مشکلات سامنا ہے۔

بارش کے باعث شدید سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بارش کے بعد سے گوادر شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو 6 جنوری تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت پہلے ہی کر رکھی ہے محکمۂ موسمیات نے 3 سے 6 جنوری تک ضلع کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تیز بارش کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو مشرقی ساحل سے مغربی ساحل کی طرف منتقل کرنے اور آج رات سے 6 جنوری تک ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

والہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیزبارش ہونے کا امکان ہے، اور اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بارش کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید 4 سے 5 ڈگری کمی سے 19 سے 21 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھیں گے، اور بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بےنظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں منگل اور بدھ کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

جبکہ کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

Leave a reply