محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کواور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ہدایت جاری

0
40

محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے علی پور سمیت صوبہ پنجاب میں کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی اور اسے سنبھال کر رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے بتایا کہ، صوبہ پنجاب میں اس سال 1 کروڑ 66 لاکھ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کی گئی۔ اس سال گندم کی فصل زرد کُنگی کی بیماری سے محفوظ رہی۔ اس سال گندم کی 2 کروڑ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کریں۔ بارش کا خطرہ ہوتو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹوں کا رخ اُوپر کی طرف رکھیں۔ کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں۔ کٹائی برش کٹر، کٹر بائینڈر، رِیپریا کمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے۔ کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کی صورت میں بھوسے کی بہتر سنبھال کے لئے ویٹ سٹرا چاپر استعمال کریں۔

Leave a reply