رواں سال مختلف تقریبات میں محنتی بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،شہباز شریف

shehbaz karachi

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رواں سال مختلف تقریبات ہوں گی ،محنتی بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے –

باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،پاکستان کی 68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،صحت اور روز گار سے ہی پاکستان کی ترقی ہوگی-

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض دیئے گئے ،یوتھ پروگرام کو 10سال مکمل ہوگئے ہیں-

مخلوط حکومت نے رواں سال کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے-

قبل ازیں نوجوانوں کو قرض (یوتھ لون) اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت ایک لاکھ نوجوانوں میں میرٹ کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی-

وزیراعظم نے میرٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملک بھر میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں منتخب کر کے انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو کوئی کلاشنکوف نہیں دے رہا بلکہ ہم انہیں بہتر مستقبل اور روزگار کیلیے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں پنجاب حکومت نے پہلے جو لیپ ٹاپ دیئے وہ نوجوانوں کیلئے روزگار کا باعث بنے۔

Comments are closed.