23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ؛ مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی

0
78

ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، اور مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن، پیاز، انڈے، آلو، سرخ مرچ، چائے، نمک اور لکڑی مہنگی ہوئی۔ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، گھی، دال ماش، دال مونگ اور کوکنگ آئل سستا ہوا، جب کہ لہسن اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیزیں مہنگی ہوئیں تھی اور عوام اس کی وجہ سے کافی پریشان ہے کافی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ایک تو ادھر سے مہنگائی دوسرا دوکاندار آگے زیادہ کردیتے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے. اور ناہی حکومت اس بارے میں کچھ سنتی ہے لہذا حکومت کو اس پر کچھ کرنا چاہئے کہ غریب آدمی کہاں جائے. متعدد لوگوں نے اس مہنگائی

مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

Leave a reply