مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت ایک اور جھٹکا دینے کے لیے پر تول رہی

0
25

. مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت ایک اور جھٹکا دینے کے لیے پر تول رہی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : عوام تیار ہو جائیں حکومت مہنگائی سے بے حال عوام کو ایک اور جھٹکا دینے والی ہے. مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آئی ہے، حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول ،ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے، پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لٹر 45 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لٹر، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لٹر کیا جا سکتا ہے۔

پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔

رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تھا ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری تھی ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لٹر ہو گی۔

اب پھر یہ حکومت ایک نئے انداز سے بوجھ ڈال رہی ہے . جس کو مثال پہلے نہیں ملتی .

Leave a reply