امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں-
باغی ٹی وی: کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے،مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟-
عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ
انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے، تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے-
لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے
سراج الحق نے کہا کہ بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔