لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
باغی ٹی وی : ٕتفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جبکہ میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگاجبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا۔
پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مری روڈ راولپنڈی پہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اوراحتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا۔
عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو قوم سے تازہ فریب، جھوٹ اور فراڈ قرار دے دیا مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کو صرف اپنا ، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے عوام کا آپ کا کوئی احساس پروگرام نہیں چاہئیے عوام کو آپ کا کوئی ریلیف نہیں چاہئیے کیونکہ آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے آپ صرف اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں آپ صرف میڈیا اور صحافیوں پہ حملے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں قوم کو اب اس جھوٹی، فراڈ اور کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں، عمران صاحب استعفی دیں، گھر جائیں
بزدار سرکار نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو اہم ٹاسک سونپ دیا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف سے 34 روپے پٹرول بڑھانے کا ہاتھ ملا کر پاکستان میں سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں؟عمران صاحب ابھی بجلی، پٹرول ، گیس، آٹا چینی سمیت ہر چیز مزید مہنگی کرنے جارہے ہیں اور قوم کے ساتھ ڈرامے؟عالمی معاشی جریدے کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا، ترقی کی شرح زمین بوس ہے اور ڈرامے جاری ہیں تین سال میں مہنگائی کی بے حسی دکھا کر عمران صاحب کس احساس پرگرائم کو بڑھانے کی بات کر رہے ہیں ؟کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ وعدہ تو یہ بھی تھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا وعدہ تو ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا بھی کیا تھا ،آپ کرپشن کرسکتے ہیں، جھوٹ، فراڈ اور یوٹرن آپ کی صلاحیت ہے، عوام کو آپ کی کسی بات پر اعتبار ہے نہ یقین ،عوام کو عمران صاحب سے کسی ریلیف کی توقع ہی ختم ہوچکی ہے، عمران صاحب ڈرامے نہ کریں، گھر جائیں ،اقتدار سے پہلی والی گردان ”کررہے ہیں، آر ہے ہیں، جارہے ہیں، ہوجائے گا، کریں گے“ سے قوم عاجز آچکی ہے، استعفی دیں ،پورے پاکستان کو پسماندگی میں دھکیل کر کس احساس کی بات کررہے ہیں؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دے کر کرپشن کے لئے آپ کے احساس کی گواہی دی ہوئی ہے ڈالر 40 فیصد مہنگا، پٹرول 45 فیصد سے زائد مہنگا کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، مشیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک کی طلبی…
ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کانے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عوام کیلئے شروع کیے گئے پروگرامز پر پروپیگنڈا نااہلوں کا وطیرہ ہے، ماضی میں صرف اپنے زیرِ اثر مافیاز کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دی گئیں، میاں مفرور تمام تر مافیاز کے سرغنہ تھے،غریب کے احساس کی وجہ سے وزیراعظم نے عوام کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کے پلان کا اعلان کیا، غریب طبقے کا احساس اور آسانی پیدا کرنا عمران خان کا مشن ہے،یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینا اولین ترجیح ہے، نااہل درباریوں کی اس اقدام پر بے چینی دیدنی ہے-