مہرین جبارکیوں برس پڑیں ڈراموں پر؟

0
37

مہرین جبار ہمارے ہاں بننے والوں ڈراموں پر برس پڑیں ۔آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس کے بارے میں کیا سوچتی ہیں انہوں نے سب کھل کر کہہ دیا اور لگی لپٹی نہیں رکھی۔ مہرین جبار جو کہ اپنے منفرد اور الگ کام کی وجہ سے الگ پہچان رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے تو انڈین سوپ بن گئے ہیں ، سخت بری لائٹنگ ہوتی ہے ،نان سٹاپ میوزک چل رہا ہوتا ہے ،ہر خاتون نے بلو ڈرائی کر رکھا ہوتا ہے جبکہ مردوں نے چھوٹی چھوٹی داڑھی رکھی ہوتی ہے۔ہر خاتون ایک مسلسل اذیت اور کشمکش میں دکھائی دیتی ہے ۔سٹوری لائن اتنی کھنچی جاتی ہے کہ ایک ہزار قسطوں تک بات جا پہنچتی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی اس پوسٹ کے نیچے سوال کیا کہ ” کہاں کھو گئے وہ لحے“ ؟ ۔

مہرین جبار جو کہ کم کم تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ان کی جانب سے سخت قسم کی تنقید آج کے بننے والے ڈرامے پر کی گئی ہے ان کی اس تنقید نے بہت سارے سوال اٹھائے ہیں جو یقینا ڈرامہ میکرز کے لئے سوچنے کا مقام ہے ۔مہرین ہی نہیں بہت سارے لوگوں کو آج جو ڈرامہ بن رہا ہے اس پر اعتراض ہے یہاں تک کہ جو آرٹسٹ کام کررہے ہیں ان میں سے بھی بہت سارے شاید ایسا سوچتے ہوں گے لیکن روزی رزق کی وجہ سے ہر کوئی اپنی زبان بند رکھنے کو ترجیح دیتا ہے۔
یاد رہے کہ مہرین جبار فلم اور ٹی وی کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں ،وہ جاوید جبار کی بیٹی اور گلوکار ،اداکار ہدایتکار یاسر اختر کی کزن بھی ہیں۔

Leave a reply