جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا، مہوش حیات

0
25

لاہور:جمہوری ڈکٹیٹرشپ،فوجی آمریت سے زیادہ خطرناک،پرویزمشرف نے جوکچھ ریاست کے لیے کیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں، یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔

پابندی کے باوجود ہفتےمیں‌1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ،

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں۔انھوں نےمزید کہا کہ کیا قانون جرم ثابت ہونے تک کسی بھی مجرم کو بے گناہ قرار نہیں دیتا۔

پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

مہوش حیات کہتی ہیں‌ کہ کہاں ہیں آزادی رائے کا حق مانگنے والے ، ان کو آج بولنا چاہیے ، ان کو چاہیے کہ وہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیں‌، مہوش حیات نے یہ بتا دیا کہ اگرآج اپنے روزگار کی فکرکرنے والوں نے پرویزمشرف سے بولنے کاحق چھین لیا تو پھرکل کووہ شکوہ نہ کریں‌

Leave a reply