بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

0
126

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ ملینڈا نے کچھ دن قبل ہی طلاق کا اعلان کیا تھا-

باغی ٹی وی : جوڑی کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ چونکہ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں تو ان سے علیحدگی کے بعد ملینڈا کو بھی اربوں ڈالر کی رقم ملے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ان کو برابر حصہ ملا تو وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔

ملینڈا گیٹس ان دنوں دنیا بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی سے طلاق کے بعد انھیں تقریباً 73 ارب ڈالر کے لگ بھگ دولت ملے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اس کے علاوہ اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کا بھی کہا گیا ہے جن کی مالیت امریکی کرنسی میں 146 ارب ڈالر بنتی ہے۔

خیال رہے کہ کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

Leave a reply