fbpx

ممبر پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

ممبر پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی کی بیوی جگنو محسن کے قافلے پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ، حملے کے بعد اطلاعات ہیں کہ وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں

خیل رہے کہ حملہ آوروں نے دھمکی لگائی تھی اگر ایم پی اے نے جھجھ کلاں میں جلسہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

ایم پی ایے جگنو محسن نے ان دھمکیوں کو در خور اعتنا نہ لاتے ہوئے جلسہ کیا اور ملزمان نے دھمکی پرعمل کرتے ہوئے اس وقت ان کے کافلے پر حملہ کردیا جب وہ جلسہ واپس جارہیں تھیں ۔

حملہ آوروں نے پھتروں اور ڈنڈوں سے قافلے پرحملہ کیا ، بتایا جا رہا ہے کہ قاتلانہ حملہ میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا پسٹل میں گولی پھنس جانے پر ملزمان فرار ہو گئے

واضح رہے کہ ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کرمانی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم تاحال فرار ہے جبکہ اسکےدو نامعلوم ساتھی رات گئے پولیس نے حراست میں لے لئے تھے