پاکستان میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے
اسلام آباد: پاکستان میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے،اطلاعات کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان نے ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں پہنچنے پر تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی،تمام افراد کو ٹیسٹنگ کے بعد روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظبی انگلینڈ روانہ ہوگا، برمنگھم پہنچنے پر اسکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن کرے گاجس کے بعد قومی اسکواڈ ٹریننگ کا اہل ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلےگی۔