مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

0
45

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ واررپورٹ جاری کر دی گئی

حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ 53 فیصد کااضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82فیصدتک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں31اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ایک ہفتےمیں چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپےکا اضافہ ہوا،رواں ہفتےدال ماش،دال مسور،مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں گھی کی قیمتوں میں4روپےتک اضافہ ہوا،رواں ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی،

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر4روپے،پیازکی قیمت میں ایک روپے کمی ریکارڈ کی گئی،انڈے ایک روپے فی درجن سستے ہوگئے،رواں ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمتوں میں کمی آئی،200گرام پسی ہوئی سرخ مرچ کی قیمت میں25 روپے اضافہ ہوگیا،11کلوایل پی جی کاسلنڈر1531روپے سے بڑھ کر 1567 روپے کا ہوگیا،

ایک ہفتے میں 13اشیاضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،ماہانہ17ہزارروپے کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 8.72 فیصد تک پہنچ گئی،17سے 22 ہزارکے درمیان ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح8.67 فیصدریکارڈ کی گئی

یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

Leave a reply