مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

باغی ٹی وی :موجودہ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی تیزی سے بڑھی لیکن اب اعداد و شمار سے ثابت ہورہا ہے کہ اب اس میں کمی آنے لگی ہے. وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020 کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

اس سلسے میں وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے میں 12.40 فیصد رہی۔

جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران مہنگائی کی شرح جولائی تا فروری 19-2018 کے مقابلے میں 11.70 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد، چینی کی قیمت میں 8 فیصد، پھل کی قیمت میں 4 فیصد اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

دیکھا جائے تو ایک ماہ میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26 فیصد، ایل پی جی اور بجلی 13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک سال میں پیاز 102 فیصد، دال مونگ 84 فیصد، آلو 83 فیصد، سبزیاں 62 فیصد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ہفتے بھی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک سال میں گیس چارجز 55 فیصد، دال ماش 51 فیصد، مکھن 43 فیصد، چینی 37 فیصد، گھی 34 فیصد، موٹر فیول 27 فیصد، دال چنا 24 فیصد اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 61 فیصد، انڈے 10 فیصد اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔

Comments are closed.