fbpx

پی ٹی وی پرپی ٹی آئی کےیوم تاسیس کےتذکرے پی ٹی آئی والےہی مخالف ہوگئے:جاوید بدرنے بھی بڑی بات کہہ دی

لاہور:پی ٹی وی پرپی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے تذکرے پی ٹی آئی والے ہی مخالف ہوگئے:جاوید بدرنے بھی بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی پی ٹی وی پرکوریج پی ٹی آئی والوں کو ہی دکھ دے گئی

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدرکہتے ہیں‌کہ عوامی پیسے سے چلنے والے سرکاری ٹی وی کو گھر کی ایسی لوُنڈی تو شائد ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی نا بنایا ہو

 

جاوید بدر کہتے ہیں کہ آج سر شرم سے جُھک گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اتنا بھی گِر سکتے ہیں کہ اپنی پارٹی کی تشہیر سرکاری ٹی وی پر کریں

یہ وہ ہی لوگ ہیں جو بولتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ ہے، لیکن آج وہ خود اپنے دعوے کے مخالف نکلے ہیں‌، جاوید بدرکہتے ہیں کہ بہر کیف کسی دوسرے کواعتراض ہویا نہ ہوانہیں ضرور اعتراض رہے گا

 

 

یاد رہے کہ جاوید بدر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں اوروہ پی ٹی آئی پرہراس موقع پرتنقید کرتے ہیں جب وہ  یہ سمجھتے ہیں کہ پارٹی کی اصلاح ہونی چاہیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.