میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں انکوائری کمیٹی نے 3 نرسز کو غفلت کی مرتکب قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق تینوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے،میو اسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن رپورٹ ہوا۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میو اسپتال واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی نے تمام پہلوؤں سے مکمل چھان بین کی۔
میو اسپتال انتظامیہ، نرسز کی نمائندہ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم نے حقائق اکٹھے کئے،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نرسوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔
بلاول بھٹو،وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت
جعفرا ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ