میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی نہ ختم ہو سکی، سحر وافطار میں عوام شدید پریشان

0
24

میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رمضان میں بھی نہ ختم ہو سکی، سحر وافطار میں عوام شدید پریشان

باغی ٹی وی : پاکستان میں اس وقت جہاں رمضان میں لوگ روزے رکھ کر حکم الہیی پر عمل پیرا ہیں . وہاں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو مسلمانوں کو تنگ کر کے اپنے اعمال میں گناہ کا اضافہ کر رہے ہیں.

رمضان اور دیگر مواقع پر لوڈ شیڈنگ بند کر دی جاتی ہے . اسی طرح حکومت نے اس دفع بھی یہی اعلان کیا تھا کہ سحر و افتطار کے موقع بجلی نہیں جائےگی تا کہ لوگ اسانی سے سحر و افطار کر سکیں .

لیکن رمضان میں بھی جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور کے عوام گرمی میں میپکو کے ظلم کا سامنا کر رہے ہیں. سحرو افطار کے موقع پر بجلی بند کر دی جاتی ہے . اور عوام اس پر رحمت گھڑیوں‌میں پریشانی کا شکار رہوتے ہیں.

گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال تھا گزشتہ روز بھی بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا رہی سہی کسر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ پھل فروش بھی مہنگے پھلوں کی وجہ سے خریدار نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آرہے ہیں،

گرمی اور حبس کی وجہ سے تمام دن لْو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جبکہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو روزہ کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

Leave a reply