میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

0
104

پاکستانی اداکار ارباز خان اپنے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں اینٹری پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے اپنے بیٹے پر بالکل بھی دبائو نہیں‌ڈالا کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے . شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ مکمل طور پر میرے بیٹے کا ہے. میں یہ محسوس تو کررہا تھا کہ میرا بیٹا اداکاری میں آئیگا لیکن میں نے یہ سوال اس سے نہیں‌کیا تھا جب تک کہ اس نے خود اس خواہش کا اظہار نہیں‌کر دیا تھا. ارباز خان نے کہا کہ میں اپنی بیوی کی نسبت بچوں‌پر زیادہ سختی کرتا ہوں‌. سختی زیادہ پڑھائی کے معاملات میں‌کرتا ہوں‌. ہمارے ماں‌باپ نے ہمیں‌پڑھایا لکھایا تھا تو میری بھی کوشش ہے کہ میرے بچے پہلے پڑھیں لکھیں اس کے بعد یہ کسی بھی کیرئیر کو

اپنائیں. پڑھائی لکھائی آج کے زمانے کی بہت بڑی دولت ہے. ارباز خان نے کہا کہ میرے باپ نے بھی مجھے کہا تھا کہ میری عزت کا خیال رکھنا اور اپنے دم پر اپنا نام بنانا میں اپنے بیٹوں کو بھی یہ ہی کہوں گا کہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں اور میری اور اپنے دادا کی عزت کا خیال رکھیں. ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ میری اہلیہ خوشبو بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹا شوبز انڈسٹری کاحصہ بن گیا ہے. وہ آج اس خوشی میں ضرور شامل ہوتیں لیکن وہ کام کی غرض سے شہر سے باہر ہیں.

Leave a reply