
معروف اداکار اور پرڈیوسر فہد مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میرے دوست نہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرا ایک مسئلہ ہے کہ اب میںدوست نہیں بناتا. میرے جو بچپن کے دوست تھے میرے بہت قریب تھے اب وہ میرے دوست نہیں رہے، میں ان کی کمپنی میںایڈیجسٹ نہیں ہوپاتا نہ ہی وہ مجھے خود کی کمپنی میںایڈجسٹ کرپاتے ہیں. میں شاید بہت آگے نکل گیا ہوں بہت مصروف رہا ہوں اور رہتا ہوں اس لئے دوستوںکو وقت نہیں دے پاتا جس کی وجہ سے دوست خود ہی پیچھے ہٹ جاتے ہیں . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی اب میری عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے.
”میں اپنے اردگرد دیکھتا ہوں بہت سارے لوگوں کی بہت سارے لوگوں کے ساتھ دوستی ہے ”، سب آپس میںملتے جلتے ہیں مجھے بھی کوئی بلائے تو میںجاتا ہوں ملتا سب سے ہوں لیکن دوستی کسی سے نہیں ہے نہ ہی کوئی یہ دعوی کر سکتاہےکہ میری ان کے ساتھ دوستی ہے ہاں اس کے باوجود خیال سب کا رکھتا ہوں. یاد رہے کہ فہد مصطفی ایک معروف پرڈیوسر بھی ہیں ان کے پروڈکشن ہائوس نے بہترین ڈرامے بنائے ہیں اس وقت ڈرامہ سیریل میں جو آن ائیر ہے وہ بھی فہد مصطفی کی پروڈکشن میں بنا ہے.