میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

0
46

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس اور گھر کو تجاوزات قرار دے کر اسے گرا دیا لیکن وہ اس مشکل کی گھڑی میں بھی پاکستان کو نہیں بھولیں0

باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات ، متنازع اسکینڈلز اور انتہا پسندی کے لیے مشہور ہیں۔ کنگنا رناوت اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بولتی نظر آتی ہیں اور اب تو بھارتی اداکارہ کی تقریباً ہر ٹوئٹ پاکستان مخالف بیانات پر مبنی ہوتی ہے کنگنا رناوت اپنی ہر بات میں بلکہ بھارت کے ہر اندرونی معاملات میں پاکستان کے خلاف بولنا تو جیسےاپنا فرض سمجھتی ہیں-

یوں تو کنگنا رناوت کا اپنی انڈسٹری یعنی بالی وڈ میں کوئی خاص مقام نہیں ہے تاہم وہ شہرت حاصل کر نے کے لئے پاکستان کے خلاف بول کر خبروں میں رہتی ہیں- تام اب ایک بار پھر کنگنا رناوت نے بھارت کے نہیں بلکہ اپنے نجی اندرونی معاملات میں پاکستان کو بیچ میں لاکر اپنی سطحی سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

ہوا کچھ ہوں کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس اور گھر کو تجاوزات قرار دے کر اسے گرا دیا-

جبکہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری پراپرٹی میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں، اس کو بنانے کے لیے میں نے 15 سال سخت محنت کی بی ایم سی نے میرے ممبئی لوٹنے سے قبل ہی پراپرٹی میں توڑ پھوڑ کی۔


کنگنا رناوت کی یہ پراپرٹی رواں سال جنوری میں 48 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی تھی جس پر آپریشن سے ایک دن قبل ہی بی ایم سی نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔

بالی وڈ اسٹار اداکارہ کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا اور وقت مکمل ہوتے ہی توڑ پھوڑ شروع کردی گئی۔

کنگنا رناوت بی ایم سی کی کارروائی کے دوران ہی ممبئی ایئرپورٹ سے سیدھی ہائی کورٹ پہنچی جس کے بعد معاملے کی سماعت شام تک موخر کردی گئی۔


کنگنا رناوت کے ایئرپورٹ پہنچنے پر انتہاپسند ہندو تنظیم شیو سینا نے ان کے خلاف مظاہرہ بھی کیا تھا۔

کنگنا رناوت نے اپنی نئی تعمیر شدہ پراپرٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ یہ میری فلم ’منی کرنیکا: جھانسی کی رانی‘ کا آفس ہے، جسے بنانے کے لیے میں نے 15سال سخت محنت کی، جسے توڑ دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ جب میں فلم میکر بنوں تو میرا ایسا آفس ہو لگتا ہے میرا خواب اب بکھر گیا۔

تاہم کنگنا نے اپنے گھر ٹوٹنے کی بھی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے اپنی سطحی سوچ کا ثبات دیا اور الزام پاکستان پر لگا دیا کہ یہ بھی پاکستان نے کیا ہے-

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کی جانب سے انہیں دی جانے والی دھمکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا سنجے راوت نے انہیں کھلی دھمکی دی ہے کہ میں ممبئی نہ آؤں۔

ساتھ ہی بھارتی اداکارہ نے بلاوجہ پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی کیوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرح محسوس ہورہا ہے؟

کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کو کہا تھا کہ اگر آپ اپنی ٹوئٹس میں یہ قیمتی نام ’پاکستان‘ لینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر نہ آئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر طنز کیا ’اچھا چھوڑو یہ بتائیں چائے؟

اس سے پہلے بھی جب فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں تو فیروز خان نے انہیں طنزیہ انداز میں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دیتے ہوئے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی تھی-

فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

Leave a reply