میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ، خواجہ آصف

0
30

میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ، خواجہ آصف

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر پر ان کو کہا گیا کہ لگتا ہے آپ کا سافت ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے . انہوں نے جواب میں‌کہا کہ لگتا ہے سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے . قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کہ تمام الیکشنز پر سوالیہ نشان ہیں، ایک الیکشن ٹھیک ہوا اس کے بدلے میں ملک ٹوٹ گیا، ہمارے ملک میں الیکشن ہونے سے کرائسز پیدا ہوجاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ روز قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی، آٹھ گھنٹے میں بھی بریفنگ مکمل نہیں ہو سکی تھی، صرف افغانستان پر بات کی گئی۔

واجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ میرا سافٹ ‏ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اور جس طرح کےحالات ہیں سب کاسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا-انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اقتدار کیلئےدائیں بائیں دیکھتےہیں ہم جنہیں اقتدار کیلئے آواز ‏دیتےہیں آہستہ آہستہ ان کا قبضہ بڑھ جاتاہے، جواب کیلئےہمیں کئی اورجانےکی ضرورت نہیں ‏اپنےگریبان میں دیکھیں جس طرح کےحالات ہیں سب کاسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےملک کی تاریخ رہی ہےکہ الیکشن ہمیشہ متنازع رہےہیں ہمارےملک میں ‏جب بھی الیکشن ہوتےہیں کرائسز پیدا ہوتے ہیں جس گھرمیں اتحادنہ ہووہاں سسٹم کو چلانا مشکل ‏ہوتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طےکرناہوگاماضی میں جوفیصلےتذویراتی گہرائی کیلئےکیےدرست تھے یا غلط؟ ‏کوروناسےحالات بگڑے تو پہلےموجودفالٹ لائنزمسئلہ پیداکرسکتی ہیں ہم اکائی کےطورپرکام کریں ‏گےتوہی فالٹ لائنزسےنمٹ سکیں گے ملک میں مذہب اورلسانی بنیادوں پرفالٹ لائنز موجود ہیں ‏فالٹ لائنزمیں ملکی صورتحال خراب ہوئی توہم مقابلہ مشکل ہوگا۔

Leave a reply