کراچی: ادکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ جعلسازوں نے مجھ سے پیسے مانگے، چاہتی ہوں جعلساز کو پکڑا جائے اور اسے سزا ملے،اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا-
باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلسازہم جیسے شہریوں جن کو مدد کی ضرورت ہو ان کا شکارکرتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی کارروائی اوررابطہ واٹس ایپ کے ذریعے کیا ہے، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہمیں واٹس ایپ پر کال کریں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ کیسے پکڑے جائیں گے، اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا، میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھانہیں چاہتی کہ یہ جعلساز باآسانی اپنی کارروائی جاری رکھیں، سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فرانزک مکمل نہیں کی،میرا فون ابھی بھی ان کے پاس ہے، اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، میراخیال ہے اداروں اورمجھے مل کر آگاہی پیغام کی ویڈیو بنانی چاہئے، اگر کسی کو ایسی جعلسازکالزآتی ہیں تو ایف آئی اے میں رپورٹ کریں-
اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا
اس سے قبل معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچیں نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں، نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھااس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔
تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم
نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔