میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 خوارج ہلاک 6 زخمی
سیکیورٹی فورسز نےعلاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا گیا،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے-
باغی ٹی وی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 6 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں،سیکیورٹی فورسز نےعلاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔