میر ے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا،عمران خان کا دعویٰ

0
26

میر ے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا،عمران خان کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک پر 2خاندانوں کی 32 سال حکمرانی رہی،

صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا نظام دیکھ کر سمجھ گیا برطانیہ کی جمہوریت کیوں کامیاب ہے،اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،میں ایوب خان کے دور میں بڑا ہوا،ہم نے کبھی جمہوریت نہیں دیکھی تھی،میں 18سال کی عمر میں برطانیہ گیا وہاں جمہوریت دیکھی،یونیورسٹی میں بھی میں نے سیاست کو پڑھا،برطانیہ میں قانون کی بالادستی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہے،میں نے کبھی میڈیا کو پیسے کھلانے کی کوشش نہیں کی،میر ے حکم پر کبھی کسی صحافی کو نہیں اٹھایا گیا،پرویز مشر ف نے پہلے میڈیا کو آزاد رکھا،میڈیا پر کبھی اس طرح کلیم ڈاون نہیں کیا جو آج میں دیکھ رہا ہوں،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو خاندان کرپشن میں پکڑے گئے ،انہوں نے میڈیا اور عدلیہ کو کنٹرول کیا،فیک نیوز ہمارے لیے مشکل پیدا کر رہی تھی،مسنگ پرسنز کیلئے 2003سب سے پہلے میں نے مظاہرہ کیا،مشرف دورمیں خوشحالی آئی مگردہشتگردی کیخلاف جنگ نےتباہی مچائی، ترقی پذیرممالک میں طاقتور پیسے چوری کرکے باہربھجوا دیتا ہے سائفر کو دبانے کی پوری کوشش کی گئی،ایسی سائفر کسی بنانا ری پبلک کو بھی نہیں آتی،کیا دنیا ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح سے ہٹایا جاتا ہے؟ عاطف خان کو بھی محمود خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے بلایا گیا ،ڈونلڈ لو کہتا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹایا گیا تو معاف کیا جائے گا،کورونا کے باوجود ہماری معیشت اوپر جا رہی تھی،پاکستان اپنی تاریخ میں فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

Leave a reply