مرسڈیز ہو یا لوکل بس ہمارے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے,عدنان صدیقی

0
55

کراچی: ڈراموں کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ مرسڈیز ہو یا لوکل بس ہمارے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے۔اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ادکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک چمکتی ہوئی ویگن پر کھڑے ویڈیو بنوا رہے ہیں تاہم کیمرہ قریب آتے ہی عدنان صدیقی لوکل بس کے کنڈیکٹر کی طرح آواز لگانا شروع کردیتے ہیں، لالوکھیت ، لالوکھیت۔ دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ دیسی لوگوں کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ چاہیں کہیں بھی چلے جائیں لیکن وہ کبھی بھی اپنا انداز نہیں بھولتے۔ عدنان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کوئی لوکل بس ہو یا فور بائے فور مرسڈیز یا پھر کوئی اس سے بھی مہنگی ترین گاڑی ہو، ہم لوگوں کے لئے گاڑی گاڑی ہوتی ہے۔

Leave a reply